علماء دہشت گردی کے خاتمے ،معاشرے میں قیام امن،بھائی چارہ اوریکجہتی کے فروغ کیلئے اپنا کرداراداکریں،وزیراعلیٰ بلوچستان،اربوں روپے قیام امن کیلئے خرچ ہورہے ہیں،تعلیم ،عوامی بہبود کے منصوبوں پر خرچ کئے جائیں تو انقلاب برپاہوسکتاہے،اسلامی تعلیمات اوراحکام خداوندی کے راہنما اصولوں کو بنیاد بنا کر زندگی گزاریں تو مثالی معاشرے کے قیام میں کامیاب ہونگے ،ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کا سیرت النبیکا امت کیلئے پیغام"کانفرنس سے خطاب
اتوار 19 جنوری 2014 23:10
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام سے کہاہے کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے ،معاشرے میں قیام امن،بھائی چارہ اوریکجہتی کے فروغ کیلئے اپنا مؤثر کرداراداکریں۔انہوں نے کہاکہ آج اربوں روپے قیام امن کیلئے خرچ ہورہے ہیں اگریہی تعلیم ،عوامی بہبود کے منصوبوں پر خرچ کئے جائیں تو انقلاب برپاہوسکتاہے۔
وہ اتوار کے روزادارہ اموراسلامی بلوچستان کے زیراہتمام "سیرت النبیکا امت کیلئے پیغام"کانفرنس سے خطاب کررہے تھے،وزیراعلیٰ نے کہاکہ مذہب ،قبائلیت اورقومیت کے نام پر امن کی بھیک مانگتاہوں ،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کاایجنڈا امن کاقیام ہے اگرہم نے اپنایہ ہدف حاصل کرلیاتوہم سمجھیں گے کہ ہم کامیاب ہوگئے،انہوں نے کہاکہ اس وقت دہشت گردی نے ہمیں اپنی لپیٹ میں لے رکھاہے اورحکومت کی تمام تر توجہ اس مسئلے پر ہے ،انہوں نے کہاکہ علمائے کرام اپنے متحرک کردار کے ذریعے حکومت کی قیام امن کی کوششوں میں مفید تعاون کرسکتے ہیں۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.