کراچی، بدامنی کا تسلسل جاری ،فائرنگ اور پرتشددواقعات میں پولیس اہلکاراورخاتون سمیت 3افرادجاں بحق ، دو زخمی

اتوار 19 جنوری 2014 23:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) شہرقائد میں بدامنی کا تسلسل جاری اتوار کو فائرنگ اور پرتشددواقعات میں ایک پولیس اہلکاراورخاتون سمیت مزید3افرادجاں بحق جبکہ ایک پولیس اہلکارسمیت2 زخمی ہوگئے ہیں،پولیس نے عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے رہنمابشیرجان پر حملے کے ملزم سے 4ٹارگٹ کلرزکوگرفتارکرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق آرام باغ تھانے کی حدود میں واقع آرام باغ مارکیٹ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک اہلکارسمیت دوزخمی ہوگئے ۔

ایس پی صدرسلمان کے مطابق آرام باغ کے قریب پولیس اہلکاروں نے ایک موٹر سائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا تو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کی زد میں دو پولیس اہلکار اور راہ گیر آگئے ۔پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں میں سے ایک جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت نعمان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اے ایس آئی اور ایک راہگیر گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

جاں بحق پولیس اہلکار کی لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

لی مارکیٹ میں ایک شہری ڈاکٹر پشپ کو قتل کر دیا ۔ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ لیاری کھڈا مارکیٹ کے قریب سے ایک نا معلوم شخص کی لاش ملی ہے جس کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ لیاقت آباد سی ایریا میں فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی۔

دوسری جانب پولیس نے عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے رہنمابشیر جان پر حملے کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر کارروائیوں میں ٹارگٹ کلر سمیت 3 دیگر ملزمان بھی دھرلئے گئے ہیں۔سی آئی ڈی نے خفیہ اطلاع پر ناگن چورنگی کے قریب کارروائی کی اور ذیشان غوث کو گرفتار کرلیاہے، ملزم پولیس اہلکاروں سمیت کئی افراد کے قتل اور اے این پی رہنما بشیر جان پر بم حملے میں بھی ملوث رہا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم ذیشان نے ناظم آباد، خواجہ اجمیر نگری، شاہ فیصل کالونی اور سرسید ٹان میں قتل کی وارداتوں کا اعتراف کیا، گرفتار ملزم سے 2 نائن ایم ایم پستول بھی برآمد ہوئے ہیں۔نیو کراچی پولیس کی ایک کارروائی میں 5 افراد کو قتل کرنے والا مبینہ ٹارگٹ کلر اعظم عرف بلی گرفتار کرلیا ہے، لیاری افشانی گلی میں رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران محاصرہ کرکے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور دو افراد کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :