سرمائی اولمپکس کی سیکورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں ، روسی صدر

پیر 20 جنوری 2014 13:08

ماسکو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) روسی صدر ولادی میر پوٹن نے کہا ہے کہ روس میں ہونے والے سرمائی اولمپکس کی سیکورٹی کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائینگے روسی صدر نے سوچی میں سخت سیکورٹی کے اقدامات کے بارے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اولمپکس کے میزبان کے طور پر یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اولمپکس کے شرکاء اور اس موقع پر آنے والے سیاحوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور اس کے لیے ہم ہر ممکنہ اقدام اٹھائیں گے-