شارجہ ٹیسٹ میں فتح اور سیریز برابر کرنے کیلئے پاکستان کو 302رنز کا ہدف

پیر 20 جنوری 2014 13:59

شارجہ ٹیسٹ میں فتح اور سیریز برابر کرنے کیلئے پاکستان کو 302رنز کا ہدف

شارجہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) سری لنکا نے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں پاکستان کو فتح کے لئے 302 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

شارجہ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ سیریز کےتیسرے اور آخری میچ کے فیصلہ کن دن سری لنکا نے5 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز کے ساتھ اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو آئی لینڈرز کو گرین شرٹس پر 220 کی برتری حاصل تھی، کپتان اینجیلو میتھیوز نے 14 اور پرسانا جے وردھنے نے 6 رنز کے ساتھ اننگز دوبارہ شروع کی، 189 رنز پر پاکستان کو اینجیلو میتھیوز کی وکٹ کی صورت میں دن کی پہلی کامیابی ملی، جس کے بعد وقفے وقفے سے سری لنکا کے کھلاڑی پویلین لوٹتے رہے اور پوری ٹیم 214 رنز پر آؤٹ ہوگئی،اس طرح پاکستان کو میچ میں فتح کے لئے 302 رنز کا ہدف ملا ہے۔

سری لنکا کی جانب سے پرسنا جے وردھنے نے 49، مہیلا جے وردھنے نے 46، کوشل سلوا ن 36 اور اینجیلو میتھیوز نے 31 رنز بنائے، پاکستان کے عبدالرحمان نے 4 جبکہ محمد طلحہ اور سعید اجمل نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ ٹیسٹ میچز کی سیریز میں سری لنکا کو پاکستان کے خلاف ایک صفر کی برتری حاصل ہے اور پاکستان کو سیریز برابر کرنے کے لئے اس میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔

متعلقہ عنوان :