راولپنڈی ،مبینہ خود کش حملہ آور کا سر اور جسم کے اعضاء کو اکٹھا کر کے ملٹری ہسپتال بھجوادیا گیا

پیر 20 جنوری 2014 15:39

راولپنڈی ،مبینہ خود کش حملہ آور کا سر اور جسم کے اعضاء کو اکٹھا کر کے ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) راولپنڈی میں آر ائے بازار کے مبینہ خود کش حملہ آور کا سر اور جسم کے اعضاء کو اکٹھا کر کے ملٹری ہسپتال بھجوادیا گیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو راولپنڈی کے حساس علاقے آرائے بازار میں خود کش حملہ کے نتیجے میں 13افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے مقامی پولیس کے مطابق مبینہ خودکش حملہ آور کا سر اور اس کے جسم کے دیگر اعضا کو اکھٹا کر کے ملٹری ہسپتال بھجوا دیا گیا ہے جہاں شناخت کیلئے ان کے چہرے کی سرجری کا عمل شروع کیا جائے گا ادھر راولپنڈی پولیس کے بم ڈسپوزل سکواڈ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق حملہ آور نے 8-10 کلوگرام دھماکہ خیز مواد اپنے جسم کے ساتھ باندھا ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :