تحریک طالبان پاکستان نے شمالی وزیرستان جیٹ طیاروں کی بمباری میں عدنان رشید کی ہلاکت کی تردیدکردی، جی ایچ کیو اور بنوں چھاؤنی پر حملوں سے بوکھلاہٹ کی شکار پاکستانی سیکیورٹی ایجنسیاں اور حکومت نے شمالی وزیرستان میں بیگناہ قبائلیوں کو نشانہ بنایا ہے،شاہد اللہ شاہد ۔ تفصیلی خبر
منگل 21 جنوری 2014 20:51
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) تحریک طالبان پاکستان نے شمالی وزیرستان میں پاکستانی جیٹ طیاروں کی بمباری میں عدنان رشید کی ہلاکت کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینئر طالبان رہنما اپنے بیوی اور بچوں سمیت مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ نجی ٹی وی کو بھیجے گئے تحریری پیغام میں تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا کہ جی ایچ کیو اور بنوں چھاؤنی پر حملوں سے بوکھلاہٹ کی شکار پاکستانی سکیورٹی ایجنسیاں اور حکومت نے شمالی وزیرستان میں بے گناہ قبائلیوں کو نشانہ بنایا ہے ۔
بے گناہوں کے قتل عام کے بعد اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنے کے لئے حکومتی ایجنسیوں نے بمباری میں عدنان رشید اور انکے بیوی بچوں سمیت کئی طالبان کمانڈروں کو مارنے کا دعوی کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کے پاس عدنان رشید یا کسی بھی طالبان کمانڈر کو مارنے کے بارے میں ثبوت موجود ہیں تو سامنے لائیں۔ انہوں نے کہا کہ عدنان رشید اور انکے اہل خانہ مکمل طور پر محفوظ ہیں۔
شاہد اللہ شاہد نے کہا کہ عدنان رشید اپنی جہادی سرگرمیوں میں مکمل طور پر مصروف ہیں۔ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں شاہد اللہ شاہد کا کہنا تھا کہ بے گناہوں کو مارنے والے کیا مذاکرات کے لئے سازگار ماحول فراہم کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان آج بھی حکومت کے ساتھ بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.