Live Updates

پاکستان تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں پولیو ورکرز پر حملے کے خلاف مذمتی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی

منگل 21 جنوری 2014 21:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں پولیو ورکرز پر حملے کے خلاف مذمتی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق منگل کو سندھ اسمبلی کے رکن خرم شیرزمان خان اور دیگر نے قیوم آباد میں پولیو ورکرز پر حملے کے خلاف سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی ہے۔ اس ضمن میں تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ برتھ سرٹیفکیٹ، پاسپورٹ اور اسکول سرٹیفکیٹ صرف اسی کو دیا جائے جسے پولیو کے قطرے پلائے گئے ہوں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات