جمرود میں سڑک کے کنارے نصب بم کو ناکارہ بنا دیا گیا

منگل 21 جنوری 2014 21:14

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء)خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں بم ڈسپوزل سکواڈ نے سڑک کے کنارے بم کو ناکارہ بناتخریب کاری کی کوشش ناکام بنا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے جمرود کے علاقہ غنڈی میں بقرآباد روڈ پر بم نصب کیا تھا ۔ اطلاع ملنے پر مقامی پولیٹیکل انتظامیہ نے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیا جنہوں نے فورا پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا۔