چارسدہ ، پولیس موبائل کے قریب بم دھماکہ ،ایک بچہ اور چھ اہلکار شہید ، دو ا ہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ،زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ، ہلاکتوں میں اضافہ کاخدشہ ، موبائل وین تباہ ، دھماکہ خیز مواد سائیکل میں نصب تھا ، صدر ، وزیر اعظم کی زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر نے کی ہدایت ، وزیر داخلہ نے رپورٹ طلب کرلی
بدھ 22 جنوری 2014 12:39
چار سدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) چارسدہ کے ڈھیری بازار میں پولیس موبائل کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک بچہ اور چھ اہلکار شہید اور دو ا ہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کاخدشہ ہے ، دھماکہ خیز مواد سائیکل میں نصب تھا ، سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دور ان کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ صدر ممنون حسین ، وزیر اعظم نواز شریف ، وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر نے کی ہدیت کر دی ہے ۔
بدھ کو چارسدہ کے ضلعی پولیس سربراہ شفیع اللہ خان نے بتایا کہ پولیس اہلکار پولیو ٹیموں کو سکیورٹی دینے کیلئے ایک وین میں ڈیوٹی پر جارہے تھے کہ سڑک کے کنارے ایک ریموٹ کنٹرول بم حملے کا نشانہ بنائے گئے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حملے میں سات افراد شہید ہوئے ہیں جن میں چھ پولیس اہلکار ایک بچہ شامل ہیں دھماکے میں جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت اعظم، اکرم گل، وصال، خواجہ محمد، گلشاد اور کاشف کے ناموں سے ہوئی ہے۔
دھماکے سے پولیس وین مکمل طورپر تباہ ہوگئی زخمیوں کو طبی امداد کیلئے فوری طورپر چارسدہ میں ہسپتال منتقل کر دیاگیا جن میں بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کاخدشہ ہے ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دیا گیا شدید زخمیوں کو پشاورمنتقل کردیا گیا ذرائع کے مطابق حملے میں پولیو ٹیموں کا کوئی رکن یا جاں بحق یا زخمی نہیں ہوا ڈی پی او کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ خیز مواد ایک سائیکل میں نصب کیا گیا تھا اور جیسے ہی پولیس موبائل سائیکل کے قریب سے گزری تو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے سے دھماکہ کردیا گیا، دھماکے میں 3 سے 4 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ واقعہ کے سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کے اردگرد علاقوں سے کچھ مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ دوسری جانب صدر ممنون حسین ، وزیر اعظم نواز شریف ، وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر نے کی ہدیت کر دی ہے صدرمملکت ممنون حسین نے ایک بیان میں انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ اور زخمیوں سے افسوس اورہمدردی کا اظہارکیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی جاں بحق ہونے والوں کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اڈیالہ جیل والے صاحب کے دور میں پاکستان تنہائی کا شکار تھا، اب وہ معاملہ ختم ہو چکا، خارجہ پالیسی کے خلاف باتیں کرنے والے ماضی کا قصہ بن چکے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی پریس کانفرنس
-
دیگر ممالک کے ساتھ فضائی روابط کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، عوامی روابط بڑھا کر سیاحتی شعبے کی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے، صدر آصف علی زرداری کی وفد سے گفتگو
-
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا ریکارڈ اضافہ
-
فرانس سے برطانیہ داخلے کی کوشش میں ایک بچے سمیت پانچ افراد ہلاک
-
شاہد خاقان، مفتاح اسمٰعیل کے خلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت 25 مئی تک ملتوی
-
سپیکر قومی اسمبلی سےسعودی عرب کے سفیر کی پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات، پاک سعودی تعلقات کومزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار
-
پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی کا چینی صوبہ شان ڈونگ کے شہر لینئی کا دورہ ،سرمایہ کاری سمپوزیم سے خطاب کیا
-
ریاستی ناخداؤں کے پاس اب بھی وقت ہے پیچھے ہٹ جائیں، ترجمان پی ٹی آئی
-
عوام سعودی عرب اور خادمین حرمین الشریفین سے گہری وابستگی رکھتے ہیں،ایاز صادق
-
سعودی عرب جلد پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ایس آئی ایف سی کا کردار قابل ستائش ہے، احسن اقبال
-
نئی حکومت کے پہلے ماہ میں ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
ایرانی صدر کی لاہور آمد کے پیش نظر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.