مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فورسز کی جارحیت کے خلاف وادی بھر میں احتجاجی مظاہرے، جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ، کئی گرفتار

بدھ 22 جنوری 2014 15:23

سرینگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جارحیت کے خلاف وادی بھر میں احتجاجی مظاہرے گئے  پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے  فورسز نے درجنوں افراد گرفتار کرلیا  ہڑتال کے باعث کاروباری ادارے بند رہے جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کاسامنا کر نا پڑاجبکہ حریت کانفرنس کے چیئر مین سید علی شاہ گیلانی نے کہا ہے کہ ہمیں عظیم قربانیوں کی قدر کرنی چاہیے  لوگ بھارت نواز جماعتوں کے بہکاوے میں نہ آئیں۔

اطلاعات کے مطابق سرینگر کی ریذیڈنسی روڑ، ریگل چوک، پولو ویو،گاؤ کدل ، مائسمہ ، مدینہ چوک، لال چوک ، کورٹ روڑ ،ککر بازار ، بڈشاہ چوک،ریڈ کراس روڈ، بسنت باغ ، کرالہ کھڈ ، ،مہاراجہ بازار، گونی کھن، ہری سنگھ ہائی سٹریٹ اوردیگر علاقوں میں تمام دکانیں اورکاروباری ادارے بند رہے۔

(جاری ہے)

مائسمہ میں نوجوانوں نے جلوس نکال کر لالچوک کی جانب جانے کی کوشش کی لیکن بھارتی پولیس نے نوجوانوں کو روکنے کے لیے طاقت کا بے تحاشا استعمال کیا اور آنسوگیس کے گولے داغے جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔

علاقے میں شہداء گاؤکدل کی یاد میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں ان کے حق میں دعائے مغفرت کی گئی ادھر ترال کے ڈاڈسرہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید نوجوان کی نماز جنازہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی جبکہ اس قتل کے خلاف ترال اور دیگر ملحقہ علاقوں میں مکمل ہڑتال کی گئی ادھر قاضی گنڈ کے مضافاتی گاؤں سیم پورہ میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوان کی میت جونہی اْس کے آبائی گاؤں بلبل نوگام لائی گئی تو ہزاروں لوگ جمع ہوئے اور بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے۔

اس موقع پر سید علی گیلانی نے لوگوں سے فون پر خطاب کرتے ہوئے مذکورہ نوجوان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان عظیم قربانیوں کی قدر کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ لوگ بھارت نواز جماعتوں کے بہکاوے میں نہ آئیں جن کا مقصد اقتدار حاصل کرنا ہے بلکہ تحریک آزادی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :