ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈویلپمنٹ آزادکشمیر کی زیر صدارت تعمیر نو پروگرام کی سٹےئرنگ کمیٹی کا 33واں اجلاس

جمعرات 23 جنوری 2014 16:11

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء)ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈویلپمنٹ آزادکشمیر ڈاکٹر سید آصف حسین کی سربراہی میں آزادکشمیر میں جاری تعمیر نو پروگرام کی سٹےئرنگ کمیٹی کا 33واں اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں 10ارب روپے مالیت کے30پی سی ون منظوری کیلئے پیش کئے گئے ،تعمیر نو پروگرام کی سٹےئرنگ کمیٹی میں 16سکولوں اور 3 بیسک ہیلتھ یونٹس کے علاوہ مظفرآباد سٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے 17 باغ سٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے 4،راولاکوٹ سٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے 3منصوبہ جات کے نظرثانی شدہ پی ،سی ،ون بھی شامل ہیں ۔

ہاڑی گہل شجاع آباد روڈ کے پی سی ون بھی منظور کئے گئے ۔اجلاس میں سیکرٹری سیراء سردار محمد رحیم خان ،سیکرٹری تعلیم چوہدر ی محمد خورشید ،ڈی جی ایراء بریگیڈئیر طارق مریدی ،جنرل منیجرنیسپاک میرمحی الدین ،ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ٹکینیکل سیراء سردار افراز خان ، پروگرام منیجر ڈی ،آر ،یو مظفرآباد چوہدر ی محمد الطاف ،پراجیکٹ ڈائریکٹر مظفرآباد سٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ بریگیڈ(ر)ریاض نو ر،پراجیکٹ ڈائریکٹر باغ سٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ بریگیڈئر (ر)الطاف حسین ،،محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات ،سیراء ،محکمہ مالیات،محکمہ تعلیم کے افسران کے علاوہ دیگرسرکاری محکموں کے افسران شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر سید آصف حسین نے کہاکہ آزاد کشمیر کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو پروگرام کے تحت بین الاقوامی تعلیمی معیار کے عین مطابق تعلیمی ادارے تعمیر کئے گئے ہیں مگر ہمیں افسوس سے یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ ان تعلیمی اداروں سے تعلیمی نتائج ہماری توقعات کے برعکس سامنے آرہے ہیں ۔ہم سب کو ملکر اپنی نئی نسل کو ترقی کی راہ پر گامز ن کرنے کیلئے اپنی اپنی زمہ داریوں کا احسا س کرنا ہو گا محکمہ تعلیم سے وابستہ لوگوں کو عوامی توقعات پر پورا اترنے کیلئے سرکاری تعلیمی اداروں میں بہتر تعلیمی نتائج کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانا ہوں گی ،سردار محمد رحیم خان سیکرٹری سیراء نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو پروگرام کے تحت ضلع مظفرآباد میں 3بیسک ہیلتھ یونٹس ،چڑکپورہ ،ٹمبی بنھہ ،اور نو ر پور نکرہ ،حکومت پاکستان کے تعاون سے ضلع مظفرآباد میں موسیٰ خیریاں کے مقام پر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ،گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول نور گراں ،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چوٹھالہ ،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کنڈیاں ،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول متھیائی بالا ،گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول بسیرا ،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول اکھڑیالہ ،گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول ہوتڑیری ،یونین کونسل ڈنہ میں گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول بٹنگ بگلہ ،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ڈھاکہ ،گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول اڈیالہ ،گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کنتھر ناڑ ،گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کیٹھی ،گورنمنٹ بوائز پرائمر ی سکول سیری تڑالہ کے علاوہ باغ سٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے 4منصوبہ جات رنگ روڈ کی تعمیر ،باغ سپورٹ کمپلیکس ،ریسٹ ہاؤس باغ اور گریٹر واٹر سپلائی کے علاوہ راولاکوٹ سٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے 3منصوبوں سیوریج اورٹریٹمنٹ پلانٹ ،بلدیہ کے لاری اڈہ سے تھانہ پولیس راولاکوٹ تک سڑک کی تعمیر اور بس ٹرمینل راولاکوٹ گوئیں نالہ کی تعمیر کے ریوائز شدہ پی سی ون منظوری کیلئے پیش کئے گئے۔

دیگر منصوبہ جات کی ایراء بورڈ سے منظوری کی سفارش کی گئی ۔