بھارتی وزیرششی تھرورکی اہلیہ سننداپشکرکی موت کا معمہ حل نہ ہوسکا ، کیس تحقیقات کیلئے دہلی کی کرائم برانچ کو منتقل

جمعہ 24 جنوری 2014 12:46

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء) بھارتی وزیرششی تھرورکی اہلیہ سننداپشکرکی موت کا معمہ حل نہ ہوسکا۔ کیس تحقیقات کیلئے دہلی کی کرائم برانچ کو منتقل کردیا گیاہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق سنندا پشکر گزشتہ ہفتے دہلی کے فائیو اسٹار ہوٹل میں مردہ پائی گئی تھیں پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سنندا کی موت اچانک اور غیر فطری ہوئی ان کے جسم سے ڈپریشن ختم کرنے والی دوا الپرازومول کے اثرات بھی پائے گئے ہیں۔پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے تاہم کسی بھی نتیجے پر تاحال نہیں پہنچ سکی بالاخر کیس تحقیقات کیلئے دہلی کی کرائم برانچ کو منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :