مشرف کی زندگی بچانے کیلئے فوری انجیو گرافی کی ضرورت ہے تاہم وہ پاکستان میں کرانے پرتیار نہیں،میڈیکل رپورٹ
جمعہ 24 جنوری 2014 14:22
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء) غداری کیس کی سماعت کے دوران پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں سابق صدر کو فوری طور پر انجیو گرافی کرانے کی تجویز دی گئی تاہم پرویز مشرف پاکستان سے انجیو گرافی کرانے کو تیار نہیں۔اسلام آباد کی نیشنل لائبریری میں جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی عدالت پرویز مشرف کے خلاف غداری مقدمے کی سماعت کررہی ہے، سماعت کے دوران رجسٹرار خصوصی عبدالغنی سومرو کی جانب سے پرویز مشرف کی صحت سے متعلق آرمڈ فورسز انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی کی سربمہر رپورٹ عدالت پیش کی گئی، عدالت نے فریقین اور استغاثہ کو میڈیکل رپورٹ کی کاپی فراہم کرنے کا حکم دیا۔
پرویز مشرف کے وکلا نے عدالت سے استدعا کی اس یہ ایک شخص کا نجی معاملہ ہے اس لئے اس رپورٹ کو خفیہ رکھا جائے، انہوں نے کہاکہ ایک نجی ٹیلی ویژن نے پرویز مشرف کی پچھلی میڈیکل رپورٹ کو اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر رکھا ہے، عدالت کی جانب سے ٹیلی ویژن انتظامیہ کو حکم دیا جائے کہ رپورٹ کو ویب سائٹ سے ہٹا دیا جائے جب کہ پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے کہاکہ میڈیکل رپورٹ خفیہ معاملہ تو ضرور ہے لیکن پرویز مشرف ایک عوامی شخصیت ہیں اس لئے ان کی میڈیکل رپورٹ کو خفیہ نہ رکھا جائے بلکہ عوام کے سامنے پیش کیا جائے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.