مصر ، بم دھماکے کے نتیجے میں 4افراد ہلاک ، پچاس سے زائد زخمی ، ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ

جمعہ 24 جنوری 2014 16:34

قاہرہ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء) مصر کے دارالحکومت میں پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر بم دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتو ں میں اضافہ کاخدشہ ہے غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر کار بم دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 50 سے زخمی ہو گئے، دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

مصری حکام کے مطابق دھماکا اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور پولیس ہیڈ کوارٹر کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا، دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔بم دھماکے سے شہر کے وسطی علاقے کے اوپر کالے رنگ کے دھوئیں کے بادل دکھائی دے دیئے دھماکے کے تھوڑی ہی دیر کے بعد شہر کے دقی ے علاقے میں ایک دوسرا بم حملہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :