چوہدری اسلم کی شہادت کے بعد سی آئی ڈی کی کمان ایس ایس پی نیاز کھوسو کو دیئے جانے کا امکان

جمعہ 24 جنوری 2014 16:43

چوہدری اسلم کی شہادت کے بعد سی آئی ڈی کی کمان ایس ایس پی نیاز کھوسو کو ..

کراچی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء ) چوہدری اسلم کی شہادت کے بعد سی آئی ڈی کی کمان ایس ایس پی نیاز کھوسو کو دیئے جانے کا امکان ہے ۔ نیاز کھوسو نے تعیناتی سے قبل اپنے اعتماد کی ٹیم سی آئی ڈی میں تعینات کرنے کے لیے افسران اور اہلکاروں کی فہرست مرتب کرنا شروع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق سی آئی ڈی انسداد دہشت گردی ونگ کے سربراہ کے لیے مختلف نام زیر غور ہیں ، جن میں مضبوط امیدوار نیاز کھوسو ، خرم وارث اور عرفان بہادر شامل ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق اس ونگ کا سربراہ ایس پی نیاز کھوسو کو بنایا جارہا ہے ۔ جنہوں نے اپنی تعیناتی سے قبل ہی 32 سی آئی ڈی افسران اور اہلکاروں کی جگہ اپنی ٹیم لانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے انہوں نے فہرست مرتب کرلی ہے ۔

متعلقہ عنوان :