امن و امان کی مخدوش صورتحال،آئی ایم ایف وفد کا پاکستان آنے سے انکار

جمعہ 24 جنوری 2014 17:15

امن و امان کی مخدوش صورتحال،آئی ایم ایف وفد کا پاکستان آنے سے انکار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء) امن و امان کی مخدوش صورتحال کی وجہ سے آئی ایم ایف کی ٹیم نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا ، دوسری سہ ماہی کا جائزہ کسی دوسرے ملک میں لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

عالمی مالیاتی ادارے کے ترجمان کے مطابق دوسری سہ ماہی کا جائزہ پروگرام یکم فروری سے شروع ہونے کا امکان ہے تاہم امن و امان کی مخدوش صورتحال کے باعث یہ جائزہ پاکستان میں نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان نے امید ظاہر کی ہے کہ حالات بہتر ہونے کے بعد مستقبل کا جائزہ پاکستان میں ہی ہو گا۔اقتصادی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اس سے قبل آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستان آتی رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :