تیل اور گیس کی تلاش کے لئے 50 بلاکس کے ٹھیکے دے دیئے گئے ہیں ،شاہد خاقان عباسی

جمعہ 24 جنوری 2014 17:35

تیل اور گیس کی تلاش کے لئے 50 بلاکس کے ٹھیکے دے دیئے گئے ہیں ،شاہد خاقان ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء) وفاقی وزیر برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تیل اور گیس کی تلاش کے لئے 50 بلاکس کے ٹھیکے دے دیئے گئے ہیں ، آئل کمپنیاں ہر بلاکس پر 371 ملین ڈالر خرچ کریں گی۔صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تیل اور گیس کے نئے بلاکس کا ٹھیکہ وجی ڈی سی ایل، پی پی ایل اور نئی کمپنیوں کو دیا گیا ہے۔

پنجاب میں 15، کے پی کے میں 8، سندھ میں 6 اور بلوچستان میں 21 کنویں کھودے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ہر کمپنی ایک بلاک پر 371 ملین ڈالر خرچ کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ چند ماہ کے دوران بھی عوام کو ریلیف دینا ممکن نہیں، انہوں نے کہاکہ گیس کی کمی کے باعث لوڈ شیڈنگ کرنا پڑ رہی ہے ،اسلام آباد راولپنڈی میں تیس فیصد گیس کی کمی کا سامنا ہے ،گھریلو صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے سی این جی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس پر انہیں توہین عدالت کا نوٹس دیا گیا ،ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ او جی ڈی سی ایل کو نجی شعبے کے حوالے نہیں کیا جا رہا ،انتظامی کنٹرول بدستور حکومت کے پاس ہی رہیگا۔