وزیراعظم نوازشریف نے مسلم لیگ(ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 27 جنوری کو طلب کرلیا ،پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت راجہ ظفر الحق کرینگے ،وزیراعظم نوازشریف کی شرکت بھی متوقع

جمعہ 24 جنوری 2014 19:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 جنوری ۔2014ء) وزیراعظم نوازشریف نے مسلم لیگ(ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 27 جنوری کو طلب کرلیا ہے۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت راجہ ظفر الحق کرینگے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نوازشریف کی شرکت بھی متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی سیکیورٹی اور فاٹا میں امن وامان کی صورتحال پر بات کی جائے گی،طالبان سے مذاکرات اور تحفظ پاکستان آرڈیننس پر بھی مشاورت ہوگی۔اجلاس میں تمام اراکین کو شرکت کی یقینی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :