Live Updates

شازیہ کیانی تحریک انصاف آزادکشمیر شعبہ خواتین کی سیکرٹری اطلاعات مقرر

ہفتہ 25 جنوری 2014 15:33

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر شعبہ خواتین نے پی ٹی آئی ضلع حویلی کی صدر شازیہ کیانی کو تحریک انصاف آزادکشمیر شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری نشرواشاعت مقرر کیا ہے ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف آزادکشمیر شعبہ خواتین کی صدر آسیہ رفیق کی طرف سے جاری ہونے والے ٹوٹیفکیشن میں شازیہ کیانی کو یہ اضافی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔آسیہ رفیق نے امید ظاہر کی ہے کہ شازیہ کیانی پی ٹی آئی آزادکشمیر شعبہ خواتین کی ہرفورم پر بہتر نمائندگی کریں گی اور پارٹی سرگرمیوں کی تشہیر میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :