Live Updates

عمران خان کا خیبرپختونخوا کی ہر یونین کونسل میں گراؤنڈ بنانے کا اعلان

ہفتہ 25 جنوری 2014 17:31

عمران خان کا خیبرپختونخوا کی ہر یونین کونسل میں گراؤنڈ بنانے کا اعلان

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبرپختونخوا کی ہر یونین کونسل میں گراؤنڈ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے سیاست کی طرح کھیل میں بھی ساتھ دینے کی اپیل کی۔ ٹیلنٹ ہنٹ اسکیم کی رنگا رنگ تقریب ہوئی جس میں نوجوانوں نے روایتی رقص کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کو بہترین کھلاڑی دینے کیلئے اسکیم کا آغاز کیا۔

آٹھ ٹیموں سے نکلنے والا ٹیلنٹ ورلڈ کپ جتوائے گا کسی کی سفارش نہیں مانیں گے۔ انہوں نے مزید کا کہا کہ جب تک گراؤنڈز نہیں ہوں گے ٹیلنٹ سامنے کیسے آئے گا؟۔شاہد آفریدی کو بھی 20 سال پہلے ٹیلنٹ ہنٹ اسکیم میں دریافت کیا تھا۔ اس موقع پر آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ نوجوان کرکٹ کی طرح سیاست میں بھی عمران خان کا ساتھ دیں۔ انہوں نے ٹیلنٹ ہنٹ اسکیم کے انعقاد پر عمران خان کو مبارک باد دی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :