سندھ ہائی کورٹ نے پی ایس 22 نوشہروفیروز پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکنے کی درخواست پر حکم امتناعی جاری کردیا

ہفتہ 25 جنوری 2014 22:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 جنوری ۔2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے پی ایس 22 نوشہروفیروز پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکنے کی درخواست پر حکم امتناعی جاری کردیا ،سندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عبدالستار راجپر نے درخواست دائر کی تھی پی ایس 22 پر دو مرتبہ گنتی ہوچکی ہے بار بارگنتی غیر قانونی عمل ہے اسکو روکا جائے عدالت نے اس درخواست پر عارف مصطفی جتوئی ،الیکشن ٹریبونل سکھر ، اور دیگر امیدواروں کو بیس فروری تک نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم امتناعی جاری کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :