کراچی،متحدہ قومی مومنٹ کے کارکن امیر الدین کو 14 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا

ہفتہ 25 جنوری 2014 22:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 جنوری ۔2014ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں متحدہ قومی مومنٹ کے کارکن امیر الدین کو 14 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا نیو کراچی پولیس نے ایم کیو ایم نیو کراچی سیکٹر فائیو ای کے کارکن امیر الدین کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر دو میں پیش کیا جہاں اس پر دھماکہ خیز مواد اوراسلحہ رکھنے کا الزام ہے جبکہ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم پیر آباد میں تین افراد کے قتل میں بھی نامزد ہے جبکہ اس کی نشاندہی پر چار سیون ایم ایم ،اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے پولیس نے ملزم سے مزید تفتیش کے لیے ریمانڈ طلب کیا تھا جس پر عدالت نے ملزم کو 14 دن کے لیے پولیس کے حوالے کردیا

متعلقہ عنوان :