کراچی کے علاقے لانڈھی میں پولیس موبائلوں پردستی بم حملہ اور فائرنگ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق، بم حملے، فائرنگ مہاجر قومی موومنٹ کے چئیرمین آفاق احمد کی رہائشگاہ کے باہر ہوئے
ہفتہ 25 جنوری 2014 22:21
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جنوری۔2014ء) کراچی کے علاقے لانڈھی میں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی رہائش گاہ کے قریب پولیس موبائل پر دستی بم حملے میں 3 اہلکاروں سمیت4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ لانڈھی تھانے کی حدود میں ہی فائرنگ کےدوسرے واقعے میں بھی 3 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق پہلا واقعہ لانڈھی نمبر 6 میں پیش آیا جہاں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی رہائش گاہ کے قریب ڈیوٹی پر تعینات پولیس موبائل پر نامعلوم افراد نے دستی بم حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے ،جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق موبائل پر سڑک کی دوسری جانب سے نامعلوم ملزمان کی جانب سے دستی بم حملہ کیا گیا،حملے کے نتیجے میں پولیس موبائل تباہ ہوگئی اور ایک پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ حملے میں زخمی ہونے والے 2 اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے،جاں بحق ہونےوالے پولیس اہلکاروں میں اے ایس آئی نعیم،پولیس کانسٹیبل آصف اور خلیل شامل ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.