سماجی ویب سائٹس استعمال سے بچوں کی زندگی پر منفی اثرات پڑتے ہیں،تحقیق

اتوار 26 جنوری 2014 15:06

سماجی ویب سائٹس استعمال سے بچوں کی زندگی پر منفی اثرات پڑتے ہیں،تحقیق

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جنوری 2014ء) امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ رات دیر تک باقاعدگی سے سماجی ویب سائٹس استعمال کرنے سے بچوں کی زندگی پر منفی اثرات پڑرہے ہیں۔

(جاری ہے)

گیارہ سے 13 سال کی عمر کے بچوں پر ہونے والی اس تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس عمرمیں رات دیر تک موبائل فون اور انٹرنیٹ کے استعمال،ویڈیوگیم کھیلنے،ٹی وی دیکھنے یا گانے سننے سیزندگی پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔رات گئے تک جاگنے سیاسکول اور معمولات زندگی میں دن بھر کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔جو بچے سونے سے پہلے تک بستر میں بھی سماجی ویب سائٹس کے ذریعے آن لائن رہتے ہیں انکی نیند سب سے زیادہ متاثر ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :