جنوبی سوڈان،علیحدگی پسندوں کی معاہدے کی خلاف ورزی ،چارفوجی ہلاک

اتوار 26 جنوری 2014 15:25

جوبا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جنوری 2014ء)جنوبی سوڈان کی حکومت نے ملک میں سرگرم علیحدگی پسندوں پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے،فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی سوڈان کے وزیراطلاعات میشل ماکوئی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ علیحدگی پسندوں نے گزشتہ روزسرکاری فورسیز پر حملے کیے جس کے نتیجے میں چارفوجی ہلاک اورمتعددزخمی ہوگئے،انہوں نے کہاکہ مجبورافورسز نے ا پنے دفاع میں فائرنگ کی ،انہوں نے کہاکہ حکومت ایک بار پھر باغیوں کو جنگ بندی معاہدے پر پابندرہنے کی اپیل کرتی ہے ،انہوں نے مطالبہ کیاکہ اس ملک میں جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں۔