بھارت اورجاپان کے درمیان کروڑوں روپے کے دفاعی وسیکورٹی معاہدے

اتوار 26 جنوری 2014 15:25

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جنوری 2014ء) بھارت اورجاپان نے کروڑوں روپے کے دفاعی وسیکورٹی معاہدے پر دستخط کردیئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا ء بھارت نے اپنے ہمسایہ ملک جاپان نے دو طرفہ دفاعی تعاون فروغ دینے پراتفاق کیا ہے ، اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے حکام نے ایک سمجھوتے پر دستخط کردیئے،معاہدے کے مطابق جاپان بھارت کو جدیددفاعی آلات فراہم کرے گا، دونوں ملکوں کے قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان صلاح و مشورے کا عمل جاری رہے گا، اس سمجھوتے پردستخط سے قبل جاپان کے وزیراعظم نے اپنے بھارتی ہم منصب منموہن سنگھ سے ملاقات میں رواں سال کے دوران دونوں ملکوں کی مشترکہ فوجی مشقوں کی اہمیت کی ضرورت پر زوردیااورفیصلہ کیا گیا کہ دونوں ممالک کی فوجیں رواں سال اپریل کے مہینے میں مشترکہ جنگی مشقیں شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے ،،ملاقات میں بھارت نے جاپان سے سول ایٹمی ٹیکنالوجی جلد فراہم کرنے پر بھی زوردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :