بلوچ انتخابات میں مسلم کانفرنس کے باغیوں کو تاریخ شکست سے دوچار کریں گے ، مسلم کانفرنس آل جموں وکشمیر

اتوار 26 جنوری 2014 15:28

میرپور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جنوری 2014ء)بلوچ انتخابات میں مسلم کانفرنس کے باغیوں کو تاریخ شکست سے دوچار کریں گے عوام مسلم کانفرنس کے ساتھ ہے ملک برادری کی حمایت اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی عوام ترک پالیسی سے تنگ آ چکے ہیں کارکنان لنگوٹ کس لیں انشا اللہ کامیابی آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی ہوگی کشمیر کو صوبہ بنانے کی ایک بار پھر سازش کی جارہی ہے کشمیریوں کو ریاستی جماعت کو مضبوط کر کے اس سازش کو ناکام بنانا ہو گا ورنہ تاریخ کبھی معاف نہیں کریگی جب تک پورا کشمیر آزاد نہیں ہو جاتا کشمیر کو صوبہ نہیں بننے دیں گے بڑھکیں مار نے والے آج راونڈ اور لاڑکانہ کے حکم کے منتظر ہوتے ہیں آج یہی وجہ ہے کہ کشمیر کی تحریک کو سرد خانے میں دھکیل کر کشمیر کو صوبہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے کشمیر کسی بھی صورت صوبہ کے اس وقت تک حمایتی نہیں ہو سکتے جب تک مقبوضہ کشمیر آزاد ہو کر کشمیر کا حصہ نہیں بن جاتا ان خیالات کا اظہار آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے عہدیدران وکارکنا ن ،خواجہ ساجد پہلوان، شکور احمد مغل، چوہدری جہانزیب، کوثر رشید، شفیق خان، جمیل احمد، ودیگرسروے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچ انتخابات میں کامیابی مسلم کانفرنس کے امیدوار کی ہو گئی آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کا نفرنس کا مقابلہ غیر ریاستی یلغار اور ن لیگ و پیپلز پارٹی سے ہے جو ایک سکہ کے دو رخ ہیں بڑکیں مار نے والے غیر ریاستی عناصر کو حالیہ الیکشن میں لگ پتہ جائے گا کہ کون کتنا مضبوط ہے ریاستی تشخص پر چھورا گھونپنے والوں کو نشان عبرت بناتے ہوئے تاریخی شکست سے دوچار کریں گئے شکور احمد مغل نے کہا کہ قائد تحریک آزادی کشمیر مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان نے جلد صحت یابی کیلئے کارکنان دعائی تقریب کا انعقاد کر رہے ہیں شفیق خان نے کہا کہ بلوچ کا ضمنی الیکشن غیر ریاستیوں کے درمیان ریفرینڈیم ہو گا اور جس میں غیر ریاستی جماعتوں کو تاریخ شکست سے دوچار کریں گے۔

(جاری ہے)

کوثر رشید نے کہا کہ بلوچ انتخابات میں کامیابی آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی ہے کارکنان مسلم کانفرنس کمر کس لیں جماعت کی مضبوطی کیلئے کارکنان کا جو ش وخروش لائق تحسین ہے جماعت کی مضبوطی کیلئے ہر ممکن اقدمات اٹھائے گئے بلوچ انتخابات میں مسلم کانفرنس مخالفین کو ناکوں چنے چبوائے ہیں چوہدری جہانزیب نے کہا کہ علما اکرام کا قرضہ سکیم پر فتوا جاری کر کے میاں نواز شریف کی سودی سکیم کا پول کھول دیا نوجوانوں کو بے وقوف بنانے کی پالیسی دم توڑ چکی ہے عوام نے غیر ریاستیوں کی سازش کو مکمل ناکام بنا دیاخواجہ ساجد پہلوان نے کہا کہ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے کارکنان صدر جماعت آل جمون وکشمیر مسلم کانفرنس سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں ریاست کے تشخص کی بحالی اور استحکام پاکستان کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں کارکنان آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس صدر جماعت سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی تشخص کی بحالی الحاق پاکستان ، دوقومی نظریہ کی تکمیل کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کرتے رہیں گے