سول سیکرٹریٹ میں نادرا ایگزیکٹو سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا

اتوار 26 جنوری 2014 15:28

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جنوری 2014ء) چیف سیکرٹری آزا د کشمیرکی ہدایت پر سول سیکرٹریٹ میں نادرا ایگزیکٹو سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

نادرا ایگزیکٹو سنٹر سے آزاد کشمیر سول سیکرٹریٹ اور دیگر سرکاری ملازمین اور ان کی فیملی ممبران کے قومی شناختی کارڈ کا اجرا ء ہوگا جومورخہ 24جنوری 2014سے نادرا ایگزیکٹو آفس فنگشنل ہوچکاہے ،۔اس کا باقاعدہ افتتاح 28جنوری بروز منگل چیف سیکرٹری آزاد کشمیرخود کریں گے۔

متعلقہ عنوان :