خالدابراہیم نڈر سیاستدان ہیں ، جن کے اصول دیگرحکمرانوں کیلئے ایک مثال ہیں ، سر دار اخلاق خان

اتوار 26 جنوری 2014 15:29

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جنوری 2014ء)جموں کشمیر پی پی باغ کے ضلعی کوآرڈی نیٹر سرداراخلاق خان نے کہاہے کہ خالدابراہیم نڈر سیاستدان ہیں ، جن کے اصول دیگرحکمرانوں کیلئے ایک مثال ہیں ، جے کے پی پی عوام کی مسیحا جماعت ہے جس نے نہ کبھی اصولوں پر کمپرو مائز کیا نہ ہی آئندہ کرے گی ، انہوں نے کہاکہ جب تک جے کے پی پی کاایک بھی نظریاتی کارکن موجود ہے اس وقت تک پارٹی زنگ آلودہ نہیں ہوسکتی ، جے کے پی پی ایک پہچان ہے ، سیاسی میدان میں اِس کاکوئی ثانی نہیں ، وہ گزشتہ روزصحافیوں سے بات چیت کررہے تھے ، انہوں نے کہاکہ ضلع باغ کے اندر ضلعی صدر ، جنرل سیکرٹری اورآرگنائزرکیلئے تنظیم سازی 16فروری کوہوگی ، سولہ فروری کے بعد جے کے پی پی کے منتخب عہدیداران آئندہ کا لائحہ طے کریں گے اور پارٹی نظریات کی آبیاری کے لئے ہرممکن کرداراداکریں گے ۔