مولانا صاحب درحقیقت اقتدار کے بغیر رہ نہیں سکتے: پرویز خٹک

اتوار 26 جنوری 2014 22:27

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جنوری۔2014ء) مولانا فضل الرحمن کے الزامات پر وزیر اعلی پرویز خٹک نے فوری رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا خود وزیر اعظم بننے کے لئے نہ صرف امریکی بلکہ پورے مغربی ایجنڈے پر عمل کا اشارہ دے چکے ہیں۔صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلی پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب دوغلی سیاست کر رہے ہیں۔

درحقیقت وہ اقتدار کے بغیر رہ نہیں سکتے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی نے کہا کہ تحریک انصاف امریکا اور مغرب کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن چکی ہے جبکہ مولانا صاحب وزیر اعظم کے عہدے کے لئے امریکی اور مغربی ایجنڈے پر عمل کے اشارے دے چکے ہیں۔ وزیر اعلی نے مختلف وفود سے بات چیت کے دواران یہ انکشاف بھی کیا کہ چند ہفتوں تک تھانوں کو انٹر نیٹ سے منسلک کر دیا جائے گا۔ اعلی حکام اور عوام نیٹ پر تھانوں میں ہونے والی سرگرمیاں دیکھ سکیں گے۔ وزیر اعلی نے یہ بھی بتایا کہ مارچ سے صوبے کے اسکولوں میں انگریزی میں یکساں تعلیمی نظام رائج کر دیں گے۔

متعلقہ عنوان :