بیس بگلہ کے ہونہار نوجوان انجنیئر راجہ محمد صابر فیضی ڈپٹی ڈائریکٹر احتساب بیورو تعینات

پیر 27 جنوری 2014 14:14

بیس بگلہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء)آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے نواحی علاقہ بیس بگلہ کے ہونہار نوجوان اور پروفیسر راجہ محمد یونس فیضی مرحوم کے فرزند ارجمند انجنیئر راجہ محمد صابر فیضی ڈپٹی ڈائریکٹر احتساب بیورو تعینات- وفاق کے زیر اہتمام مقابلے کے امتحان میں کامیاب ہونے پر انہیں اس عہدہ کی ذمہ داری سونپی گئی-موصوف نے ابتدائی تعلیم ہائی سکول بیس بگلہ سے حاصل کی-ان کا شمار لائق ترین طلباء میں ہوتا تھا- موصوف کے والد پروفیسر راجہ محمد یونس فیضی مرحوم انتہائی ذہین وفطین ‘ دور اندیش اور علاقے کی ہردلعزیز شخصیت تھے جو 2005ء کے زلزلے میں مظفرآباد میں شہید ہو گئے تھے -محمد صابر فیضی کی ڈپٹی ڈائریکٹر تعیناتی پر بیس بگلہ اور گردو نواح میں خوشی کی لہر دوڑ گئی-