مظفرآباد‘عوام علاقہ تگارہ ماکڑی کا بااثر گروہ کی جانب سے راستہ اکھیڑنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پیر 27 جنوری 2014 15:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء)عوام علاقہ تگارہ ماکڑی کا بااثر گروہ کی جانب سے راستہ اکھیڑنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ میونسپل کارپوریشن اور ترقیاتی ادارہ مظفرآباد سے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کر دیا گزشتہ روز احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بلال احمد ، راجہ سعید ، عمران شیر زمان ، فرید ، عبدالحمید عباسی ، محمود عباسی ، حاجی جاوید اقبال ، محمد جمال ، خضلدار خان ، صدیق احمد ، راجہ اعجاز و دیگر نے کہا کہ اہلیان محلہ ماکڑی تگارہ کا واحد راستہ میونسپل کارپوریشن نے 95000کی لاگت سے تعمیر کیا جسے راجہ غلام یوسف نے کھدائی کر کے اکھاڑ دیا ہے میونسپل کارپوریشن کے نوٹس میں لانے کے باوجود تاحال کوئی کاروائی نہیں کی گئی انہوں نے کہا کہ بااثر گروپ گورنمنٹ پرائمری سکول تگارہ ماکڑی کی اراضی پر قابض ہونے کی کوشش کر رہا ہے سکول کی پانچ مرلہ اراضی پر قابض ہونے کی خاطر مکان کی تعمیرات کر رہے ہیں جسکے خلاف اہلیان محلہ نے ترقیاتی ادارہ سے رجوع کیا لیکن اسکے باوجو د بھی کوئی شنوائی نہیں ہوئی انہوں نے کہا کہ اس معاملے کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ادارے مذکورہ گروپ کو این او سی نہ جاری کریں اور خلاف قوائد ہونے والے اقدامات پر کاروائی عمل میں لائی جائے -