اداروں میں کام کر نے والے افراد میں کام کا جذبہ پیدا کر کے پیداوار اور کارکردگی میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے ،اقتصادی ماہرین

پیر 27 جنوری 2014 17:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء) اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ صنعتی و تجارتی اداروں میں کام کرنے والے افراد میں کام کا جذبہ پیدا کر کے پیداوار اور کارکردگی میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق کام کرنے والے افراد میں اپنے کام کے حوالہ سے جذبہ کے نتیجہ میں ان کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہو گا جس سے ادارے کی آمدنی بھی بڑھ جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملازمین کے جذبہ کو اجاگر کرنے کیلئے ان کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر فراہم کی جانے والی سہولیات میں اضافہ کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری و صنعتی ادارے اپنے ملازمین کو بہتر معیار زندگی کی فراہمی کیلئے اپنے منافع سے حصہ دے کر فراہم کی جانے والی سہولیات میں اضافہ کر سکتے ہیں جس کے نتیجہ میں کمپنی کے منافع میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا کیونکہ ملازمین زیادہ دلجمعی سے کام کریں گے اور ادارے کی کارکردگی میں کئی گنا اضافہ ہو گا۔