پنجاب میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کی حکمت عملی طے کر لی،منصوبے پر عملدرآمد سے پاکستان اور پنجاب میں خوشحالی کا انقلاب آئے گا‘ شہباز شریف ،قوم کا ایک ایک لمحہ قیمتی ہے ،توانائی کے منصوبوں پر دن رات کام کر کے منصوبے تیز رفتاری سے مکمل کئے جائیں گے،پنجاب میں 6مقامات پر کول پاور پلانٹس لگائے جارہے ہیں، ساہیوال میں حکومت اپنے وسائل سے 660میگا واٹ کے دو پلانٹس خود لگائے گی،توانائی کے منصوبوں کو وقت ضائع کئے بغیر آگے بڑھایاجائے، کول پاور پلانٹس کے منصوبوں میں کوئی رکاوٹ یا خلل برادشت نہیں کی جائیگی،توانائی بحران کے خاتمے کیلئے ہر ضروری قدم اٹھایا جا رہا ہے‘ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا اجلاس سے خطاب
پیر 27 جنوری 2014 20:41
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 جنوری ۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے بڑے منصوبے پر عملدرآمد سے نہ صرف توانائی کے بحران میں کمی لانے میں مدد ملے گی بلکہ یہ منصوبہ پاکستان اور پنجاب میں خوشحالی کا انقلاب لائے گا۔ کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے قومی اہمیت کے اس منصوبے کے تحت صوبے میں6مقامات پر پاور پلانٹس لگائے جائیں گے،پنجاب حکومت اپنے وسائل سے ساہیوال میں کوئلے سے 660 میگاواٹ کے2 پاور پلانٹس خود لگارہی ہے،قوم کا ایک ایک لمحہ قیمتی ہے۔
توانائی کے منصوبوں پر دن رات کام کرکے انہیں تیز رفتاری سے مکمل کیا جائیگا تاکہ قوم کو جلدازجلد بجلی کے بحران سے نجات دلائی جاسکے ۔وہ سوموار کے روز یہاں کوئلے سے پاور پلانٹس لگانے کے منصوبے پر پیشر فت کا جائزہ لینے کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے- اجلاس میں ساہیوال میں کول پاور پلانٹس کے منصوبے پر کام کی رفتاربڑھانے کا خصوصی طور پر جائزہ لیا گیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.