نوازشریف اور شہبازشریف کھوکھلے نعروں پر نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں‘میاں عرفان دولتانہ

منگل 28 جنوری 2014 13:33

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2014ء ) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمدنوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کھوکھلے نعروں پر نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں، مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے توانائی بحران کو جڑسے اکھاڑنے کا تہیہ کررکھا ہے، قوم کوبہت جلدسستی بجلی مہیاکریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی کا نعرہ لگانے والے کم ازکم اپنے صوبے میں کوئی تبدیلی لاکردکھائیں اور قوم کو دھرنوں میں الجھانے کی بجائے اپنی کارکردگی دکھائیں۔انہوں نے کہا کہ کوئلے کے ذریعے پنجاب کے اندر6ہزار میگاواٹ بجلی پیداہوگی۔

متعلقہ عنوان :