سوڈان میں انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے ، اقوام متحدہ کا انتباہ

منگل 28 جنوری 2014 13:51

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2014ء) اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈرموٹ کارٹی نے کہا ہے کہ سوڈان میں انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونیسیف کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہاکہ جنوبی سوڈان کے مختلف شہروں میں جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کئے جانے کے باوجود ہسپتالوں میں جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت ہے۔ بچوں کی بیماریاں پھیل رہی ہیں جس کی بنیاد پر بچوں میں اموات کا تناسب بڑھ رہا ہے اور یہ صورتحال آئندہ چند دنوں میں مزید خراب ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی سوڈان کیلئے فوری امداد کی ضرورت ہے اور بے سہارا بچوں کی آباد کاری کے حوالے سے عالمی برادری کو کچھ اہم فیصلے کرنا ہونگے۔

متعلقہ عنوان :