فرانس میں بے روزگار افراد کی تعداد 33 لاکھ تجاوز کر گئی

منگل 28 جنوری 2014 13:52

پیرس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2014ء)فرانس میں بے روزگار افراد کی تعداد 33 لاکھ تجاوز کر گئی فرانسیسی کی وزارت روزگار کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ بے روزگار افراد کی تعداد3.3 ملین تک پہنچ گئی جو فرانسیسی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب یورپی ادارے یورو اسٹیٹ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق فرانس میں بے روزگاری کی شرح 10.8 فیصد ہے۔ واضح رہے کہ فرانس میں صدر اولاند کی پالیسیوں کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔