آزاد کشمیر بھر میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کے ملازمین کو چھ ماہ سے تنخوائیں نہ مل سکیں

منگل 28 جنوری 2014 13:54

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2014ء) ٓآزاد کشمیر بھر میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے زیر اہتمام یونیسیف کی جانب سے نصب کئے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کے ملازمین کو چھ ماہ سے تنخوائیں نہ مل سکیں ،غریب ملازمین کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ۔عرصہ چھ ماہ سے تنخوائیں نہ ملنے کے باعث ملازمین کے گھروں میں نوبت فاقہ کشی تک جاپہنچی ،126ملازمین کا یکم فروری سے واٹر فلٹریشن پلانٹ بند کرکے محکمہ لوکل گورنمنٹ اورالفامیٹک کمپنی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر بابر مہناس کے خلاف احتجاج کا فیصلہ ،تفصیلات کے مطابق محکمہ لوکل گورنمنٹ کے تحت یونیسیف کے تعاون سے دیہی علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے نصب کئے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹس کے 126ملازمین کی تنخوائیں چھ ماہ سے بند ہیں ۔

اس پراجیکٹ کی براہ نگر انی محکمہ لوکل گورنمنٹ کررہا ہے جبکہ الفا میٹک کمپنی پراجیکٹ پر متعین ملازمین کو تنخوائیں فراہم کرتی ہے ،مذکورہ کمپنی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر بھی ملازمین کی تنخوائیں دینے میں لیت ولعل سے کام لے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

یونیسیف نے آزاد کشمیر بھر میں 124مقامات پر پینے کے صاف پانی فراہم کرنے کیلئے یہ پلانٹ نصب کئے تھے جس کی نگرانی براہ راست محکمہ لوکل گورنمنٹ کررہا ہے ۔

آزادکشمیر بھر میں نصب کئے گئے پلانٹس میں کام کرنے والے 126ملازمین کو عرصہ چھ ماہ گزرنے کے بعد بھی تنخوائیں نہ مل سکی ہیں ،غریب ملازمین کے گھروں میں نوبت فاقہ کشی تک جاپہنچی ہے ۔ملازمین ہر ماہ تنخواہ کیلئے لوکل گورنمنٹ کے دفاتر کے چکر لگا تے ہیں تاہم انہیں ٹرخا دیا جاتا ہے ۔واٹر فلٹریشن پلانٹ کے ملازمین نے وزیر اعظم آزادکشمیرچوہدری عبدالمجید ،وزیر بلدیات و سینئر وزیر چوہدری محمد یاسین ،اور چیف سیکرٹری خضر حیات گوندل سے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری تنخوائیں واگزار کروائی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :