بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ دو روزہ دورے پر 3فروری کو مقبوضہ کشمیر آئینگے

منگل 28 جنوری 2014 14:07

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2014ء) بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ کشمیر کے دو روزہ دورے پر3 فروری کو روانہ ہونگے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم منموہن سنگھ اپنے دورہ مقبوضہ کشمیر کے دورن 3فروری کو جموں یونیورسٹی کیمپس میں101ویں سالانہ انڈین سائنس کانگریس کا افتتاح کریں گے ۔ پروفیسر نیلو رومتہرا کے مطابق پروگرام میں 8000کے ماہر تعلیم، نوجوان سکالر ،سائنسدان اور طلبا شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

ترقی کیلئے سائنس اور ٹیکنالوجی میں ایجادات کے عنوان سے جموں یونیورسٹی میں منعقد ہ پروگرام کی تاریخی نوعیت سے منفرد ہوگا ۔پانچ دنوں پر مشتمل یہ پروگرام تین فروری سے شروع ہوکر سات فروری تک چلے گاجس دوران مختلف موضوعات پر 14سیشن ہوں گے ۔پروگرام میں نائب صدر ڈاکٹر حامد انصاری ، سابق صدر ڈاکٹر اے پی جی عبدالکلام ،ریاستی گورنر این این ووہرا، وزیر اعلی عمر عبداللہ ،مرکزی وزرا ، نامور شخصیات پروفیسر وائی لی اور ڈاکٹر فرید مراد، سائنسدان ، ماہرین تعلیم اور سکالروں کی شرکت متوقع ہے ۔