وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کی ملاقات ، ملک میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال ، پانی کی مد میں سندھ اور پنجاب سے ایک سو اٹھارہ ارب روپے دلوائے جائیں ،وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا ،ملک میں امن کا قیام چاہتے ہیں ، تمام علاقوں کو برابری کی بنیاد پر ساتھ لے کر چلیں گے ، نواز شریف

منگل 28 جنوری 2014 21:48

وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کی ملاقات ، ملک میں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 جنوری ۔2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں امن کا قیام چاہتے ہیں ، تمام علاقوں کو برابری کی بنیاد پر ساتھ لے کر چلیں گے ۔ منگل کو وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور کے پی کے سینئر وزیر سراج الحق بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے کہا کہ نئی مردم شماری کراکر وسائل کی ازسرنو تقسیم کی جائے۔ پانی کی مد میں سندھ اور پنجاب سے ایک سو اٹھارہ ارب روپے دلوائے جائیں وزیر اعلیٰ نے کہاکہ طالبان کے ساتھ بااختیار مذاکرات کئے جائیں یا مذاکرات کا اختیار صوبائی حکومت کو دیا جائے۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ملک میں قیام امن ان کی خواہش ہے۔ وہ تمام علاقوں کو برابری کی بنیاد پر ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں