کراچی ،شاہین ایئرلائن کے طیارے کی لینڈنگ کے دوران دو ٹائر پھٹ گئے ،کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

بدھ 29 جنوری 2014 13:28

کراچی ،شاہین ایئرلائن کے طیارے کی لینڈنگ کے دوران دو ٹائر پھٹ گئے ،کسی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران شاہین ایئر لائن کا ایئربس طیارہ حادثہ کا شکار ہونے سے بال بال بچ گیا۔ لینڈنگ کے دوران طیارے کے دو ٹائر پھٹ گئے۔

(جاری ہے)

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق دبئی سے آنے والی نجی ایرلائن کی پرواز این ایل 737 کی لینڈنگ کے دوران طیارے کے بائیں جانب کے دو ٹائر پھٹ گئے تاہم طیارہ بحفاظت رکنے میں کامیاب ہوگیا۔ طیارے میں 157 مسافر سوار تھے جو تمام محفوظ رہے اور طیارے کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ترجمان کے مطابق اس واقعہ سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر نہیں ہوا اور پروازوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :