میں پہلے سے زیادہ محترک ہو کر خواتین ونگ کو ساتھ لیکر جماعت کی مضبوطی کے لئے کام کرونگی ‘شازیہ کیانی

بدھ 29 جنوری 2014 13:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء)پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ کیانی نے پی ٹی آئی آزادکشمیر شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نامزدگی پر قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے احسن کارکردگی کے ذریعے جماعت کی مضبوطی کیلئے کوشاں رہوں گی ۔

قیادت کے نام اظہار تشکر کے بیان میں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر شعبہ خواتین کی مرکزی صدر آسیہ رفیق کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ شازیہ کیانی نے کہا کہ مجھے پی ٹی آئی کا کارکن ہونے پر فخر ہے اور میں اپنے سینئر کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھے قابل سمجھتے ہوئے خواتین ونگ کا مرکزی سیکرٹری اطلاعات نامزد کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں پہلے سے زیادہ محترک ہو کر خواتین ونگ کو ساتھ لیکر جماعت کی مضبوطی کے لئے کام کرونگی ۔ شازیہ کیانی نے کہا کہ میں اپنی قائد آسیہ رفیق کو مکمل تعاون کا یقین دلا تی ہوں اور انکی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتی ہوں۔پی ٹی آئی آزادکشمیر شعبہ خواتین جماعت کی مضبوطی اور درینہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کوششیں جاری رکھے گی۔ شازیہ کیانی نے کہا پی ٹی آئی آزادکشمیر میں ایک دن ضرورمضبوط اور طاقتور جماعت بنے گی اور ہم اس حصول کیلئے متحد و منظم ہو کر کام کریں گے۔انھوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حقوق کی بات صرف پی ٹی آئی کی قیادت ہی کر سکتی ہے