مقبوضہ کشمیر میں مسابقتی امتحانات بورڑسیکنڈل میں ملزمان کو پیش نہ کرنے پر عدالت کاظہار برہمی

بدھ 29 جنوری 2014 13:52

سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) مقبوضہ کشمیر میں مسابقتی امتحانات بورڑسیکنڈل میں ملزمان کو پیش نہ کرنے پر عدالت کاظہار برہمی- 5ملزمان کے خلاف بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری- آئندہ سماعت 2 فروری کو ہوگی ۔ تفصیلات کے مطابق مسابقتی امتحانات بورڈ کیس کی سماعت کے موقع پر مرکزی ملزم سابق بورڑ چیئرمین مشتاق پیر سمیت دیگر گرفتار ملزمان عدالت میں پیش کیا گیا لیکن کرائم برانچ کی جانب سے داخل کئے گئے چارج شیٹ میں ظاہر کئے گئے ملزمان میں سے 5ملزمان ٹرائل شروع ہونے کے وقت عدالت حاضر نہیں ہوئے۔

عدالت نے ملزمان کی غیر حاضری پر سخت ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے کرائم برانچ کو دیگر ملزمین کو پیش کرنے کا حکم صادر کیا، ساتھ ہی غیر حاضر ملزمان جن میں فاروق احمد یتو،ہارون رشید لون ،صدام فاروق ،بازلہ بلال اورآمرہ شکیل شامل ہیں، کے خلاف غیر ضمانتی وارنت گرفتاری جاری کی گئیں۔

(جاری ہے)

چارج شیٹ پر باضابطہ ٹرائل شروع کرنے کے وقت سبھی ملزمان کی حاضری کی اہمیت و ضرورت پر تاثرات دیتے ہوئے عدالت مجاز نے کہاکہ اس حوالے سے استغاثہ کو لیت و لعل و سہل انگاری سے کام نہیں لینا چاہئے ۔

کیس کی اگلی سماعت 2فروری کو مقرر کی گئی ہے ۔اس موقع پر ملزمان کی درخواست ضمانت پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ کیس کے بنیادی ملزم مشتاق پیر سمیت دیگر ملزمان نے عدالت سے ضمانت کیلئے درخواست دی ہے جس پر سماعت جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :