انڈونیشیا ،جاوا میں موسلا دھار بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈ نگ کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ، دس لاپتہ

بدھ 29 جنوری 2014 13:56

جاوا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) انڈونیشیا کے مشرقی صوبے جاوا میں موسلا دھار بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈ نگ کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور دس لاپتہ ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی نیشنل ڈیزاسٹر میٹیگیشن ایجنسی کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ملک کے مشرقی جزیرے جاوا میں شدید بارش کے بعد پہاڑی علاقے جو مبانگ ڈسٹرکٹ میں پانچ مکانات مٹی کے تودے تلے دب گئے۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو اہلکاروں نے ملبے سے سات لاشیں نکال لی ہیں جبکہ دس لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ آلات کی عدم دستیابی کے باعث امدادی کارروائیاں روک دی گئی ہیں۔رواں ہفتے جاوا میں لینڈ سلائیڈنگ کا ہی دوسرا واقعہ ہے۔

متعلقہ عنوان :