امریکہ ، شدید سردی کی شدت برقر ار ، کئی سکول نہ کھل سکے ، پروازیں بھی معطل کردی گئیں

بدھ 29 جنوری 2014 13:56

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) امریکہ میں شدید سردی کی شدت برقر اررہی ، کئی سکول نہ کھل سکے ، پروازیں بھی معطل کردی گئیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ میں شدید سردی کی لہر ختم نہ ہوسکی جس کے باعث زندگی منجمد ہوگئی،شمال شرقی ریاستوں میں شدید برفباری کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری رہا خراب موسم کے باعث زمینی اور فضائی ٹریفک بھی شدید متاثر ہوئے شکاگو میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے آگیا۔ شکاگو اور ریاست منی اوسٹا میں سکولوں میں تدرسی عمل معطل رہا خراب موسم کے باعث اب تک نو سو سے زائد پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوئی محکمہ موسمیات کے مزید سرد موسم اور بارشوں کی پیشگوئی کی گئی -

متعلقہ عنوان :