اسرائیل قیام امن کا کوئی بھی حتمی معاہدہ طے پانے کے بعد تین سال میں فلسطینی علاقوں کو خالی کرسکتا ہے ،محمود عباس

بدھ 29 جنوری 2014 13:57

غزہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اسرائیل مشرق وسطیٰ میں قیام امن کا کوئی بھی حتمی معاہدہ طے پانے کے بعد تین سال میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کو خالی کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

تل ابیب میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں فلسطینی صدر نے کہا کہ جولوگ دس سے پندرہ سال کے درمیان انخلاء کی تجویز پیش کررہے ہیں،وہ دراصل انخلاء چاہتے ہی نہیں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم فلسطینی علاقوں سے انخلاء کیلئے اسرائیل کو ایک مناسب وقت دینے کو تیار ہیں لیکن یہ وقت تین سال سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔اسرائیل بتدریج اس عرصے میں انخلاء کرسکتا ہے۔ فلسطینی صدر کا یہ انٹرویو ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امریکہ کی ثالثی میں امن مذاکرات تعطل کا شکار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :