امریکی ریاست ہوائی کے سکول میں فائرنگ ،متعدد افراد زخمی ہو گئے،پولیس واقعہ کی تفصیلات بتانے سے گریزاں

بدھ 29 جنوری 2014 14:53

ہوائی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) امریکی ریاست ہوائی کے ایک سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ امریکی حکام کے مطابق ریاست ہوائی کے روز ویلٹ ہائی سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے جس کے بعد سکول کی ناکہ بندی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

فائرنگ کی خبر سن کر والدین سکول کے باہر جمع ہوگئے ۔ پولیس حکام نے واقعہ کی تفصیلات فوری طور پر بتانے سے گریز کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :