وزیر اعظم محمد نواز شریف نے طالبان کے خلاف آپریشن سے متعلق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے بیان کا نوٹس لے لیا

بدھ 29 جنوری 2014 16:16

وزیر اعظم محمد نواز شریف نے طالبان کے خلاف آپریشن سے متعلق صوبائی وزیر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) وزیر اعظم محمد نوازشریف نے طالبان کے خلاف آپریشن سے متعلق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کا بیان انتہائی نا مناسب ہے ایکشن لینگے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اور عمران خان کے خطاب کے بعد وزیراعظم نے کہا کہ میں قائد حزب اختلاف کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اپنے خطاب میں مکمل یقین دہانی کرائی ہے میں ان کی حمایت پر شکر گزار ہوں ،عمران خان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں میں مذاکرات کے حوالے سے ان کی تجاویز کو سراہتا ہوں ہم بھی چاہتے ہیں کہ اوپن مذاکرات ہونے چاہئیں اس میں خیبرپختونخواہ حکومت سے ایک نمائندہ دینے کی گزارش کی جس پر انہوں نے رستم شاہ مہمند کو نامزد کیا میں بہت شکر گزار ہوں گا اگر عمران خان براہ راست مجھے بھی ایسی تجاویز دیں وہ میرے پاس آئیں مجھے اپنے گھر بلائیں مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر رہنماء ایوان میں بیٹھے ہیں میں سید خورشید شاہ کی اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ مذاکرات کے حوالے سے ٹائم فریم ہونا چاہئے پہلے مذاکرات کا آغاز ہو جائے پھر ٹائم فریم کی بات بھی ہو جائیگی، وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا بیان انتہائی نا مناسب ہے جس پر ایکشن لینگے وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے اس معاملے پر بات کرینگے ۔