ڈیرہ بگٹی کے علاقوں پیر کوہ اور لوٹی میں گیس پائپ لائنوں پر دھماکے ، گیس کا پیداواری عمل متاثر ہوگیا

بدھ 29 جنوری 2014 16:34

ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) ڈیرہ بگٹی کے علاقوں پیر کوہ اور لوٹی میں گیس پائپ لائنوں پر دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں گیس کا پیداواری عمل متاثر ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقوں پیر کوہ اور لوٹی میں گیس پائپ لائنوں پر دھماکے ہوئے پیر کوہ میں دو گیس پائپ لائنوں کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جس کے باعث پیرکوہ گیس پلانٹ میں گیس کا پیداواری عمل متاثر ہوگیا لوٹی گیس فیلڈ میں کنواں نمبر تین سے پلانٹ کو جانے والی آٹھ انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی گئی جس کے نتیجے میں کنواں نمبر تین سے گیس پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ۔

متعلقہ عنوان :