ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ امن وامان کے قیام و عوام کی خوشحالی اور ترقی کیلئے کوشاں ہے ضیاء اللہ آفریدی،ہم نے کرپشن مافیا کے خاتمے اور میرٹ و قانون کی بالادستی قائم رکھنے کا پختہ عزم کر رکھا ہے وفدسے ملاقات

بدھ 29 جنوری 2014 20:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 جنوری ۔2014ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے معدنیات وضلع پشاور میں میگاپراجیکٹس کے کوآرڈینیٹر اور فوکل پرسن ضیاء اللہ آفریدی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت عمران خان کے ویژن مطابق صوبے میں تعمیر وترقی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے اپنی رہائش گاہ پشاور میں اپنے حلقہ نیابت سے تعلق رکھنے والے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر وفد نے مشیر موصوف کو اپنے مسائل و مشکلات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ اُنکے جائز مسائل ومشکلات کا فوری طور پر ازالہ کرنے کے لئے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جائے گا۔ ضیاء اللہ آفریدی نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ پائیداری امن وامان کے قیام اور عوام کی خوشحالی وترقی کیلئے کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کرپشن مافیا کے خاتمے اور میرٹ و قانون کی بالادستی قائم رکھنے کا پختہ عزم کر رکھا ہے تاکہ حقدار کواس کا حق مل سکے ۔ اور کسی کی حق تلفی نہ ہو ۔ وفد نے مسائل میں گہری دلچسپی لینے پر صوبائی مشیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی جانب سے صوبائی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :